سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن گلبرگ کو 15دسمبر کو طلب کرلیا

جمعرات 17 نومبر 2016 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن گلبرگ کو 15دسمبر کو طلب کرلیا ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں 15سے زائد لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت ہوئی ۔درخواست گذاروں کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ داڑھی رکھنا اس ملک میں جرم بن گیا ہے ۔کئی جے آئی ٹیز تشکیل دی گئیں لیکن پولیس کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔

عبد الرحمان کے متعلق دو جے آئی ٹیز پہلے بن چکی ہیں ، لیکن ہوا کچھ نہیں ۔

(جاری ہے)

عبدرحمان کو 3 دسمبر 2015 کو گلبرگ کے گھر سے رات کو اٹھایا لیا تھا .پولیس اہلکاروں کی اولاد کو بند کیا جائے تو پھر ان کو دوسروں کا احساس ہوگا ۔عدالت میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ دہائیاں دیتے رہے اور کہا کہ ہمارے پیاروں کو بازیاب کرایا جائے ۔دوران سماعت عدالت نے پولیس اہلکاروں سے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ دہائیاں دے رہے ہیں کیاان کی چیخ و پکار کا آپ کو کوئی احساس ہے پولیس اہلکار وں نے کہا کہ ہم بھی انسان ہیں اور ہمیں ان کا پورا احساس ہے ۔پوری کوشش کررہے ہیں کہ لاپتہ افراد بازیاب ہوجائیں ۔عدالت نے ایس پی گلبرگ انویسٹی گیشن کو 15دسمبر کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :