کراچی میں سیورج کا نظام مکمل طورپر تباہ ہوچکاہے، ایاز میمن موتی والا

مچھروں کی بہتات کے باعث بہت سے شہری مختلف موزی امراض کا شکار ہیں،وسیم اختر شہر قائد کوسیوریج زدہ نظام سے نجات دلائیں ،تاجر الائنس

جمعرات 17 نومبر 2016 17:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ کراچی میں کوڑے کے ڈھیر اور نکاسی آب کے مسئلے سے جان چھڑانے کاوقت آگیاہے شہر قائد میں تاحد نگاہ جہاں دیکھوگٹر ابلتے ہوئے دکھائی دینگے ،جس کے باعث یہ کہا جاسکتاہے کہ کراچی میں سیورج کا نظام مکمل طورپر تباہ ہوچکاہے ،،ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیفنس آفس میں مقامی اخبارات کے نمائندوں سے ہونے والی ملاقات میں کیا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور فنڈز فراہم کرے تاکہ بلدیاتی نظام عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرسکے ۔

کراچی کا نوے فیصد علاقہ گندی اور سیوریج زدہ نظام سے اٹا پڑاہے ،مچھروں کی بہتات کے باعث بہت سے شہری مختلف موزی امراض کا شکار ہیں، شہر کا میئر اب تمام کیسوں کی ضمانتوں میں سرخرو ہوکر اپنے کام میں آزاد ہیں انہوں نے اس شہر کی عوام سے کچھ وعدے کیئے تھے جس پر یہ ہی کہا جاسکتاہے کہ وسیم اختر شہر قائد کو گندی کے ڈھیر اورسیوریج زدہ نظام سے نجات دلائیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کو فوری طورپر شہر میں صفائی ستھرائی کی جانب توجہ دینی ہوگی تاکہ عوام کو جلد سے جلد اس مصیبت سے چھٹکارا مل سکے ،ایسا لگتا ہے کہ کراچی کی عوام کو جان بوجھ کر مسلسل مشکلات سے دوچار رکھا جارہاہے ،شہر میں کچرا اٹھانے کا سسٹم ناکارہ ہے اور نہ ہی جراثیم کش دوائوں سے لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانے کی کوئی کوشش کی جارہی ہے ۔امن وامان کے ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین زمہ داری ہونے چاہیے جس میں حکومت ناکام دیکھائی دیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :