سندھ کی طرح پنجاب میں بھی شراب پر پابندی لگائی جائے‘ قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 17 نومبر 2016 17:27

سندھ کی طرح پنجاب میں بھی شراب پر پابندی لگائی جائے‘ قرار داد پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے سندھ کی طرح پنجاب میں بھی شراب پر پابندی لگانے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہاگیا ہے کہ’’پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتاہے کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی شراب کے بنانے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے‘‘۔