سانحہ 12مئی مقدمات کی سماعت 26نومبر تک ملتوی

تفتیشی افسران کے مقدمات کے حتمی چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا

جمعرات 17 نومبر 2016 17:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) انسدادہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 4 مقدمات میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔کراچی انسدادہشت گردی کی عدالت میں 12 مئی سے متعلق 4 مقدمات کی سماعت ہوئی، میئر کراچی وسیم اختر سمیت 19 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، وسیم اختر اپنے گھر سے عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مہلت طلب کی گئی، تفتیشی افسران کے مقدمات کے حتمی چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں کچرے کو لے کر کئی بار تنقید ہوتی ہے، لیکن بغیر اختیارات مسائل کو حل کرنا ممکن نہیں، سندھ حکومت نے حقوق سلب کر لئے ہیں، ہم کوئی ٹکراو نہیں چاہتے، خوش اسلوبی سے تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

مئیر کراچی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سے ٹائم لے کر ملاقات کریں گے ، وفاقی حکومت 70 فیصد ریونیو جمع کرنے والے شہر کے لیے فنڈز جاری کرے۔کراچی میں کام ہوا تو اس کا کریڈٹ وزیراعلی سندھ کو ملے گا۔انہوںنے کہا کہ یادگار شہدا پر جانے کا فیصلہ پارٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :