راولپنڈی،شمس آباد میں سٹریٹ کرائم عروج پر ، لوگوں کو گن پوائنٹ پر دن دیہاڑے نقدی اور قیمتی موبائل و دیگر اشیاء سے محروم کیا جانے لگا

کوٹلی کے تاجر کو صادق آباد کی حدود میں چوروں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

جمعرات 17 نومبر 2016 16:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) راولپنڈی شمس آباد کے علاقے میں سٹریٹ کرائم عروج پر پہنچ چکے ہیں لوگوں کو گن پوائنٹ پر دن دیہاڑے نقدی اور قیمتی موبائل و دیگر اشیاء سے محروم کیا جانے لگا چور دھندناتے پھر رہے ہیں کوٹلی کے معروف تاجر کو شمس آباد ڈویژنل پبلک سکول کے قریب تھانہ صادق آباد کی حدود میں چوروں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا پستول دکھا کر قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے ایک تاجر چوہدری معین رزاق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذاتی کام کے سلسلے میں راولپنڈی آئے ہوئے تھے جہاں وہ ڈویژنل پبلک سکول کے پاس کھڑے تھے کے اسی اثناء میں دو موٹر سائیکل سوار ان کے قریب آئے اور پستول نکال کر انکی کنپٹی پر رکھ دیا قیمتی موبائل گلیکسی ایس سیون اور 50ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے راہزنی کی یہ واردات 13نومبر بروز اتوار دن دیہاڑے صبح 08:15ڈالی گئی جہاں ڈاکو تاجر کو لوٹ کر فرار ہوئے وہاں سامنے ہی چند قدم پر ڈویژنل پبلک سکول کے گیٹ پر ایک سب انسپکٹر باوردی دو کانسٹیبلان کے ساتھ موجود تھا جب ان کو توجہ واقعہ کی طرف دلوائی گئی تو انہوں نے سنی ان سنی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو تھانے میں رپورٹ کرنے کو کہا جب تھانے میں معین رزاق نے راہزنی کی واردات کی بابت رپورٹ پیش کی تو تھانے میں موجود سب انسپکٹر ادریس ستی نے درخواست لیتے ہوئے یہ کہا یہاں روزانہ ہزاروں وارداتیں ہو رہی پیش ہو رہی ہیں تا ہم آپ بھی دعا کریں اور ہم بھی دعا کرتے ہیں تا کہ چوروں کا سراغ مل جائے رپورٹ کو پانچ دن گزرنے کے باجود بھی پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے ادھر متاثرہ تاجر نے سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ چوروں کا سراغ لگا کر اس کا موبائل اور لوٹی رقم واپس دلوائی جائے

متعلقہ عنوان :