مظفرآباد، ہوٹلوں میں مضر صحت کھانا فروخت ہونے کا انکشاف

شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ،ضلعی انتظامیہ نوٹس لے شہریوں کا مطالبہ

جمعرات 17 نومبر 2016 16:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) مظفرآباد سمیت دیگر ہوٹلوں میں مضر صحت کھانا فروخت ہونے کا انکشاف شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے شہر میں چیک ان بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹلوں میں باسی کھانا فروخت ہورہا ہے ضلعی انتظامیہ نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے مختلف مقامات ، تانگہ اسٹینڈ ، بنک روڈ ، اولڈ سیکرٹریٹ ، چھتر ، امبور ، نیو لاری اڈہ ، ٹاہلی منڈی ، سماں بانڈی ، چہلہ بانڈی ، لوئر پلیٹ ، اپر اڈہ سمیت دیگر مقامات پر قائم ہوٹل مالکان نے عوام کو مضر صحت کھانا فروخت کرنا شروع کردیا جس میں باسی کھانوں کے علاوہ چربی کا بھی استعمال کیا جارہا ہے جبکہ ان کھانوں کے استعمال سے شہری بیمار ہونے لگ گئے ان ہوٹلوں میں صفائی کا نظا م بھی برائے نا م ہے کوئی پوچھنے والا نہیں اہلیان مظفرآبا د نے مطالبہ کیا ہے ضلعی انتظامیہ ان ہوٹلوں کے خلاف کاروائی کرکے صفائی ستھرائی کے نظام کے علاوہ ہوٹلوں میں تازہ اور معیاری کھانوں کے اجراء کو یقینی بنائیں ۔