ایلسٹرکک کو بطور کپتان لارا کا ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 60 رنز درکار

جمعرات 17 نومبر 2016 16:36

ویشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) انگلینڈ کے ایلسٹرکک کو بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 60 رنز درکار ہیں، اگر کک بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں لارا کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے چھٹے کپتان بن جائیں گے، لارا نے بحیثیت کپتان 47 میچز کھیل کر 4685 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کک نے 4626 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 12 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں، بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ کو حاصل ہے جنہوں نے 109 میچز میں 8659 رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :