چیچہ وطنی، زیادتی کے مقدمہ میں بیگناہ شخص کو ملزم نامزد کرنے پر تھانیدار اور اسسٹنٹ گرفتار

جمعرات 17 نومبر 2016 16:33

چیچہ وطنی۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں بیگناہ شخص کو ملزم نامزد کرنے پر تھانیدار اور اس کے اسسٹنٹ کر گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاؤں120،سیون ای آر کی رہائشی کشور بی بی نے تھانہ کسووال میں مقدمہ درج کرایا کہ ملزم مظہر اور اسکے ایک نامعلوم ساتھی نے اسے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے،کیس کے تفتیشی اے ایس آئی نصیر احمد نے ملزم مظہر کو عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور اپنے اسسٹنٹ عبدالرزاق سے ساز باز کر کے اسکے بیگناہ سمدھی سجاد ساکن کمالیہ کو مقدمہ میں ملزم نامزدکردیا جن کے آپس میں خاندانی اختلافات تھے، ڈی ایس پی کی ہدایت پر کیس کی انکوائری کی گئی تو اے ایس آئی اور اسکا اسسٹنٹ گنہگار ثابت ہوئے جس پر دونوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔