راجن پور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، خواتین سمیت 15 ملزم گرفتار

جمعرات 17 نومبر 2016 16:36

راجن پور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) تھانہ سٹی پولیس راجن پور نے شہر میں برائی اور منشیات کے اڈوں کی مخبری ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر مکروہ دھندہ میں ملوث خواتین سمیت 15ملزمان کو گرفتار کر لیا اور منشیات برآمد کر کے مقدمات درج لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر راجن پور عبدالرحمن عاصم نے "اے پی پی"کو بتایا کہ گذشتہ شب راجن پور سٹی کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مارے اور کارروائی کے دوران خواتین سمیت 15ملزموں کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت 6مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :