سی پیک منصوبے سے تجارتی سرگرمیاںفروغ پائیں گی، سردار جعفر لغاری

جمعرات 17 نومبر 2016 16:33

راجن پور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکائونٹس منصوبہ بندی و ترقی کے رکن ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری نے ٹی ڈی پی سی کمپلیکس میں ضلع بھر سے نو منتخب مسلم لیگ ن کے چیئرمینوں، ارکان اسمبلی اور عمائدین علاقہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کاافتتاح کرکے وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک و قوم کو حقیقی طورپر تعمیر وترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے سے وطن عزیز کی پوری دنیا میں تجارتی سرگرمیاںفروغ پائیں گی اور لاکھوں لوگوں کو روزگار کی سہولت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضلع بھر میں ن لیگ کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مکمل طورپر متحد ہیں۔ضلع میں پارٹی ارکان قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے اتحاد کی بحالی سے ضلع کی تعمیر وترقی اور عوامی بھلائی کے منصوبوںپرخوشگوار اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :