ایل ڈی نے پلاٹوں کی ٹرانسفر کے لئے این او سی کی میعاد تین سال کر دی

جمعرات 17 نومبر 2016 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لئے این او سی کے اجراء کے طریقہ کار کو آسان کر دیا ہے اور پلاٹوں کی ٹرانسفر سے قبل جاری کئے جانے والے این او سی کی میعاد تاریخ اجراء سے ایک سال تک سے بڑھاکر تین سال کر دی ہے ۔ اس مقصد کے لئے این او سی کی فیس پانچ سو روپے فی مرلہ سالانہ سے بڑھا کر 15سو روپے فی مرلہ برائے تین سال کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فیچرڈ پیپرز پرپہلے سے جاری شدہ این او سی کی تجدید کے لئے اس پر متعلقہ ڈائریکٹوریٹس سے دوبارہ پانچ رپورٹیں حاصل نہیں کی جائیں گی بلکہ این او سی کے پہلی مرتبہ اجراء کے بعد جمع شدہ رقوم یا اس پر کی جانے والی رجسٹری کی تصدیق کے بعد اس این او سی کی تجدید کر دی جائے گی ۔ تاہم پہلی مرتبہ این او سی کے اجراء کے لئے پانچوں متعلقہ ڈائریکٹوریٹس سے لازمی طور پر رپورٹیں حاصل کی جائیں گی اور درخواست دہندگان کو تمام اعتراضات سے ایک ہی مرتبہ آگاہ کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :