مہر حیات ڈپٹی ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز تعینات ،وفاق سے گریڈ 18کے افسر عمر جہانگیر کی خدمات بھی مانگ لی گئیں

جمعرات 17 نومبر 2016 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پنجا ب حکومت نے مہر محمد حیات لک کا ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن بہاولپور تبادلہ منسوخ کر کے ڈپٹی ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈاکٹر رانی حفظہ کنول کو ای ڈی او سی ڈی گوجرانوالہ کا اضافی چار سونپ دیا گیا ،مس مرضیہ کو ای ڈی او سی ڈی حافظ آباد ، محبوب احمد کو ای ڈی او سی ڈی لیہ ، محمد طارق کو ای ڈی او سی ڈی راجن پور ، ثاقب حسین کو ای ڈی او سی ڈی رحیم یار خان اورخالد منظور کو ای ڈی او سی ڈی چنیوٹ کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا جبکہ پنجاب نے گریڈ 18کے پی اے ایس افسر عمر جہانگیر کی وفاق سے خدمات مانگ لیں۔

متعلقہ عنوان :