پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔آرمی چیف

ترک صدرکی تقریراچھی تھی،راحیل شریف سے ایم کیوایم کے رہنماء گوڈیل نے بھی ملاقات کی ،گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 نومبر 2016 16:06

پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔آرمی چیف

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ترک صدر کی تقریراچھی تھی۔انہوں نے میڈیاسے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی صورتحال پربات ابھی رہنے دیں۔کنٹرول لائن کی صورتحال پربات کرتے رہتے ہیں۔فکرنہ کریں دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں کئی ارکان اسمبلی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی نشست پرجاکرملاقات کی۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آرمی چیف توجہ کامرکزبنے رہے۔دریں اثناں جرنل راحیل شریف سے ایم کیوایم کے رہنماء گوڈیل نے بھی ملاقات کی۔آرمی چیف نے ان سے پوچھا کہ گوڈیل صاحب آپ کاکیاحال ہے۔جس پرگوڈیل نے کہاکہ اللہ کاشکرہے میں خریت سے ہوں۔