ایلسٹرکک نے بحیثیت کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا رانا ٹونگا کا ریکارڈ برابر کر دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 16:24

ویشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) انگلینڈ کے ایلسٹرکک نے بحیثیت کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا سابق سری لنکن قائد ارجونا رانا ٹونگا کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

کک زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے مشترکہ طور پر دنیا کے آٹھویں کپتان بن گئے ہیں، کک نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا، یہ کک کا بطور کپتان 56واں ٹیسٹ ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے رانا ٹونگا کا زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، رانا ٹونگا نے بھی 56 ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کر رکھی تھی۔

کک کی قیادت میں انگلش ٹیم 24 فتوحات حاصل کر چکی ہے جبکہ رانا ٹونگا کی زیر قیادت سری لنکن ٹیم 12 میچز میں فتح یاب رہی تھی۔ واضح رہے کہ بحیثیت کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ کو حاصل ہے جنہوں نے 109 میچز میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :