سدھو اور گھمبیر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، چیتشورپوجارا زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے 14ویں بھارتی بلے باز بن گئے

جمعرات 17 نومبر 2016 16:24

ویشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز چیتشور پوجارا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 10ویں سنچری ہے، پوجارا زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے 14ویں بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے سدھو اور گوتم گھمبیر کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، دونوں بلے بازوں نے 9، 9 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 51 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پوجارا نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور کی، یہ ان کے کیریئر کی دسویں سنچری ہے۔ پوجارا 119 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند کا نشانہ بنے۔