ترک صدر کا خطاب سننے کے لئے سندھ‘ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی، گورنر پنجاب‘ خیبر پختونخوا اور صدر آزاد کشمیر مہمانوں کی گیلری میں موجود رہے

جمعرات 17 نومبر 2016 16:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سننے کے لئے وزراء اعلیٰ سندھ‘ بلوچستان اور گلگت بلتستان جبکہ گورنر پنجاب‘ کے پی کے اور صدر آزاد کشمیر بھی سپیکر کی مہمانوں کی گیلری میں موجود رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترک صدر کا خطاب سننے کے لئے وزراء اعلیٰ ڈاکٹر مراد علی شاہ‘ ثناء اللہ زہری‘ حافظ حفیظ الرحمان اور گورنرز رفیق رجوانہ‘ اقبال ظفر جھگڑا‘ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان مہمانوں کی گیلریوں میں موجود رہے۔