نیو یارک کے میئر تارکین وطن کو ملک بدری سے بچانے کے خواہش مند

جمعرات 17 نومبر 2016 16:23

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) امریکی شہر نیو یارک کے میئر بِل دے بلاسیو غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدری سے بچانے کے خواہش مند ہیں ،انکا کہنا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی طور پر ان پر واضح کیا ہے کہ نیو یارک اور دیگر بہت سے امریکی شہر اپنی بھرپور کوششیں کریں گے کہ ان شہروں کے رہائشیوں کو تحفط فراہم کیا جائے اور کسی بھی خاندان کو ٹوٹنے نہ دیا جائے۔

(جاری ہے)

اس ڈیموکریٹ سیاستدان نے صحافیوں کو یہ بات ریپبلکن سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ایک ملاقات کے بعد بتائی۔ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ان کے دور صدارت میں امریکا اپنے ہاں سے تین ملین تک غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کر دے گا۔ اس حوالے سے بِل دے بلاسیو نے کہا کہ نیو یارک بنیادی طور پر تارکین وطن کا شہر ہے، جسے نسل در نسل تارکین وطن ہی نے آباد کیا۔

متعلقہ عنوان :