شریفوں کی سیاست سپریم کورٹ میں ہی دفن ہوگی،ملک میں کبھی مصری مرغیاں آتی تھیں لیکن اب قطری دستاویزات آتی ہیں،شریف فیملی نے جعلی دستاویزات جمع کرائی ہیں، سپریم کورٹ سے سیاسی تابوت نکلیں گے ، نواز شریف نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 16:12

شریفوں کی سیاست سپریم کورٹ میں ہی دفن ہوگی،ملک میں کبھی مصری مرغیاں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں کبھی مصری مرغیاں آتی تھیں لیکن اب قطری دستاویزات آتی ہیں جب کہ شریفوں کی سیاست بھی سپریم کورٹ میں ہی دفن ہوگی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کیس میں قطر کے شہزادے کا خط پیش کرکے میرے مؤقف کی تائید ہوگئی، باپ کچھ کہہ رہا ہے بیٹا کچھ کہہ رہا ہے جب کہ شریف فیملی نے جعلی دستاویزات جمع کرائی ہیں کیونکہ دستاویزات کی کوئی تصدیق نہیں اور مریم کی دستاویزات کی تصدیق ان کے شوہر کیپٹن صفدرنے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بارہ ملین درہم ختم ہونے میں نہیں آتے جب کہ ملک میں کبھی مصری مرغیاں آتی تھیں تاہم اب قطری دستاویزات آتی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ سے سیاسی تابوت نکلیں گے کیونکہ نواز شریف نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، سپریم کورٹ سے کفن بھی نکلیں گے اور دفن بھی ہوں گے جب کہ شریفوں کی سیاست بھی سپریم کورٹ میں ہی دفن ہوگی۔