کشمیری عوام پوری قوت کے ساتھ مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں‘ اورنگزیب مغل

جمعرات 17 نومبر 2016 15:05

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما اورنگزیب مغل نے کہاکہ بھارت نے اگر لائن آف کنٹرول پر جنگ چھڑنے کی کوشش تو آزادکشمیر کی عوام اپنی پوری قوت کے ساتھ مسلح افواج کے ساتھ جنگ کیلئے تیار ہے مودی حکومت یہ دھمکیاں دینا بند کرے کشمیری قوم مودی کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں مقبو ضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی جدوجہد منطقی انجام کی طر ف گامزن ہے پوری دنیا بھا رت کا مکر وچہر ہ دیکھ رہی ہے بھا رت کی جاریت کو منہ توڑ جواب دینا کی بھرپور صلاحیت ہے بھارت اس وقت مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم وستم کر رہا ہے نہتے عوام پر بلٹ گن اور شرے والی گولیاں برسا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں مزید کہاکہ کشمیر کی آزادی سے دنیا کا امن وابسطہ ہے انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتیں دہشت گردی اور آزادی کی تحریکوں میں فرق محسو س کریں کشمیر ی قوم اپنی آزادی کی جنگ گز شتہ 73سال سے زاہد عر صہ سے لڑ رہے ہیں ۔اور ان کی حق خودارادیت پر بھا رت 73سال سے شب خون ماررہا ہے امریکہ بھا رت کی زبان سننے کے بجا ئے اقوام متحد ہ میں مو جو د مسلہ کشمیر کے حل کی قرار داد یں لڑے اوردیکھے اسے خود بخود دہشت گردی اور تحریک آزادی میں فرق محسوس ہوگا انہوں نے کہاکہ مودی کی طرف سے لائن آف کنٹروپر جا رحیت اورسول آبادی پر فا ئیر نگ اس کی بو کھلا ہٹ کا نتیجہ ہے کشمیر ی قوم پورے جذبے اور دلیری کے ساتھ پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور بھا رتی جارحیت کا پھر پور جواب دیا جائے گا۔