جماعة الدعوہ کے زیراہتمام وادی لیپا میں آزادی کانفرنس اور ریلی کا انعقاد

جمعرات 17 نومبر 2016 15:02

لیپہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)جماعة الدعوہ کے زیراہتمام وادی لیپا میں آزادی کانفرنس اور ریلی کا انعقاد ،سینکڑوں افراد کی شرکت ،کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلک شگاف نعرے ،مودی کے خلاف بھی نعرے بازی ،کشمیرکی آزادی کے لیے خون کے آخری قطرہ تک بہانے کے تیار ہیں ،پاک فوج ہماری محافظ ہے ان کے شانہ بشانہ ہر دم لڑنے کو تیارہیں ،معیشت مسلمانوں کو کبھی بھی مسئلہ نہیں رہی ،جہادسے مسلمانوں کو عظمت ملی ،جب جہاد چھوڑ دیاتو ذلت مسلط ہوگئی ،خود نبی رحمت کی عملی زندگی جہاد سے عبارت ہے نبی رحمت نے اپنے ورثے میں 9تلواریں چھوڑیں معاشی طور پر گھر میں ایک وقت کی روٹی بھی نہیں تھی ۔

آج بھی آزادی جیسی نعمت چاہتے ہو توجہادجیسا مقدس فریضہ اداکرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار مقررین نے آزادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے جماعة الدعوہ کے مرکزی رہنما اور مہمان خصوصی کمانڈرابوحفص نے کہاکہ جب تک مسلمانوں نے جہاد کو اپنائے رکھا دنیا کی سپرپاوروں کو سرنگوں کیا اور 64لاکھ مربع میل علاقے پر اسلام کا نفاذ کیا جب مسلمانوں نے جہاد جیسے عظمت والے مقدس فریضے کو ترک کردیا ان کی بادشاہت ،عظمتیں،آزادیاں چھین لی گئیں ،غلامیاں ،ذلتیں ان کا مقدر بنیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اسرائیلی کی خاتون وزیر اعظم نے اپنے ملک کا 70فیصد بجٹ دفاع پر خرچ کرنے کا اعلان کیا تو لوگوں نے اس سے سوال کیا کہ وہ 30فیصد سے کسیے ملک کا نظام چلائے گی تو اس نے تاریخی الفاظ کہے ۔کہتی ہے میں دنیا کے کامیاب ترین لیڈ ر کی زندگی پر تحقیق کی تو میں دیکھاکہ اس نے اپنے بعد 9تلواریں ورثے میں چھوڑیں اور وہ جاتے وقت بھی ایک یہودی سے ایک پیالہ جو ادھا رلیے ہوئے تھے ۔

وہ کمانڈر ،لیڈر رحمت اللعالمین تھے جنہوںنے 27غزوات میں خود حصہ لیا ۔جماعة الدعوہ کے زونل مسئول حمید الحسن نے کہاہے کہ ایل او سی پر رہنے والے مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ اپنے مظلوم مسلمانوں کی مدد میں آگے بڑھ کر ہراول دستے کاکردار اداکریں اس میں کوئی شک نہیں کہ وادی لیپا کے غیور جوانوںنے مجاہدین کے لیے راستے کھولے اور خود رہبر بن کر جہاد کشمیر کو ایک نئی جہت دی ۔

آج بھی وادی لیپا شہداء اور غازیوں کا مسکن ہے ۔آج ہماری ذمہ داری ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری تحریک آزادی کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے محنت کریں اور مثبت کرداراداکریں ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام اللہ نے کہا ہے کہ میں تحسین پیش کرتاہوں جماعة الدعوہ جنہوںنے آزادی کشمیر کے لیے نہ صرف زبانی بلکہ عملی کرداراداکیاہے ہم مجاہدین کشمیر کے پشتی بان ہیں اورپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تحریک آزادی کے لیے ہماری جان مال سب کچھ حاضر ہے آزادی کانفرنس سے ابو فرقان ،محمد ارشد،قاری شفیق و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

کانفرنس کے اختتام پر ڈگری کالج بوائز سے لیکر لیپا بازار کے آخر تک آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مودی خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔