محتسب آزاد جموں وکشمیر ممتاز حسین نقوی کا دورہ کوٹلی‘ ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کیا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2016 - 15:02:48 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 15:02:47 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 15:02:47 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 15:02:44 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 15:02:43 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 15:02:39 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:32:07 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:32:06 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:32:03 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:32:02 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:32:02
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کوٹلی

کوٹلی شہر میں شائع کردہ مزید خبریں

وقت اشاعت: 21/01/2017 - 14:54:15 وقت اشاعت: 21/01/2017 - 16:11:57 وقت اشاعت: 20/01/2017 - 16:20:56 وقت اشاعت: 19/01/2017 - 13:18:56 وقت اشاعت: 19/01/2017 - 16:06:33 وقت اشاعت: 19/01/2017 - 16:25:32 کوٹلی کی مزید خبریں

محتسب آزاد جموں وکشمیر ممتاز حسین نقوی کا دورہ کوٹلی‘ ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کیا

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) محتسب آزاد جموں وکشمیر ممتاز حسین نقوی کا دورہ کوٹلی جاری ۔دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ بار کوٹلی سے خطاب ، ادارہ محتسب کے قیام ، اغراض و مقاصد سے وکلاء کو آگاہ کیا ۔ وکلاء کی جانب سے ادارہ محتسب سے بھرپور تعاون کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق محتسب ، آزاد جموں وکشمیر ممتاز حسین نقوی نے دورہ کوٹلی کے دوران وکلاء کی دعوت پر ڈسٹرکٹ بار کوٹلی سے خطاب کیا ۔

بار آمد پر وکلاء کی جانب سے محتسب آزاد کشمیر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ محتسب آزاد کشمیر کے ہمراہ سیکرٹری محتسب سیکرٹریٹ ابصار حسین جرال ، سیکرٹری برائے محتسب راجہ رضوان علی اور کوآرڈینیٹر مرزا افتخار حسین جرال بھی تھے۔ محتسب آزاد کشمیر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ادارہ محتسب بلا معاوضہ آزاد کشمیر کی عوام کو انصاف فراہم کر رہا ہے۔

ادارہ کے اغراض و مقاصد سے عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لیئے آزاد کشمیر بھر کے دورے کیئے جاتے ہیں اور عوام کی دہلیز پر ان کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے ۔ ادارہ محتسب میں سادہ کاغذ پر درخواست اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ دی جا سکتی ہے اس وقت تک ہزاروں شکایات گزارو ں کو ادارہ کی وساطت سے انصاف فراہم اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو چکا ہے۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17/11/2016 - 15:02:39 :وقت اشاعت