چین میں امریکہ اور یورپ سے سرمایہ کاری کی مالیت میں مسلسل اضافہ
غیر ملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت ایک کھرب ڈالرسے تجاوز کرگئی، سروسز کی صنعت میں حقیقی طور پر4 کھرب 71 ارب 25کروڑ چینی یوان کااستعمال کیا گیا،چینی وزارت تجارت
جمعرات 17 نومبر 2016 15:01
(جاری ہے)
چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینی وزارت تجارت کے محکمہ ء غیر ملکی سرمایہ کاری کے سربراہ تھانگ ون ہونگ نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے دس مہینوں میں چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت میں مجموعی طور پر مستحکم اضافہ ہوا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔
انہوں نے کہا غیر ملکی سرمایہ کاری ،صنعت کے تسلسل کے اعلیٰ سطح کے لنک پر منتقل ہورہی ہے۔ جو رواں سال چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے عمل کی ایک نمایاں خصوصیت ہے۔ تھانگ ون ہونگ نے کہا کہ پہلے دس ماہ میں سروسز کی صنعت میں حقیقی طور پر 4 کھرب 71 ارب 25کروڑ چینی یوان کااستعمال کیا گیاجس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نو اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ، نئے قائم کئے جانے والے بڑے اداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ پہلے دس ماہ میں چین میں امریکہ اور یورپ سے سرمایہ کاری کی مالیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.