شام میں اتحادی طیاروں کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 87 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2016 - 15:02:37 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 15:01:47 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 15:01:47 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 15:01:47 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 15:01:47 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 15:01:47 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:14:52 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:14:44 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:14:43 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:06:12 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:06:12
پچھلی خبریں - مزید خبریں

شام میں اتحادی طیاروں کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 87 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

روسی فوج کا شمالی شام میں فضائی حملے میں القاعدہ کے 30شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ , حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی علاقے میں ہسپتال،بلڈ بینک اور ایمبولینسوں پر بمباری کی گئی ،بایان نامی بچوں کا ہسپتال بھی تباہ کردیا گیا ،شامی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے اورہیلی کاپٹروں کے ذریعے بیرل بم بھی گرائے ،سیرئین آبزرویٹری

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)شام کے شہرحلب پر شامی حکومت اور اس کے اتحادی طیاروں اور توپ خانوں کی بمباری سے بچوں سمیت 87 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ،روسی فوج نے شمالی شام میں فضائی حملے میں القاعدہ کے 30شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر حلب میں شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی بر بریت جاری ہے شامی طیاروں اور توپ خانوں نے حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی علاقے میں اسپتال،بلڈ بینک اور ایمبولینسوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی بچوں سمیت 87 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حلب میں بایان نامی بچوں کا اسپتال بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کے مطابق شامی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے اورہیلی کاپٹروں کے ذریعے بیرل بم گرائے جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔حلب میں بچوں کے ہسپتال بایان کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہسپتال کے تہہ خانے میں پناہ لی ہے اور وہ باہر نہیں نکل سکتے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران حلب میں مارے جانے والے افراد کی تعداد 32 ہوگئی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

منگل کے تین ہفتوں پر مشتمل جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے ایک مرتبہ پھر فضائی بمباری کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ اس جنگ بندی کا اعلان شامی حکومت کے اتحادی ملک روس نے کیا تھا۔برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری کے مطابق اس حملے میں کم سے کم 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں5 بچے بھی شامل ہیں۔سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ شامی طیاروں نے بدھ کو میزائل داغے، ہیلی کاپٹروں سے بیرل بم گرائے گئے جب کہ توپ خانے کی مدد سے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دی انڈیپینڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بایان نامی بچوں کا ہسپتال اس حملے میں بری طرح تباہ ہو گیا ہے۔تنظیم نے ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حاتم کے حوالے سے بتایا کہ وہ ہسپتال کے تہہ خانے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر حاتم کا کہنا ہے کہ جہازوں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17/11/2016 - 15:01:47 :وقت اشاعت