ایوان صنعت و تجارت کا 30 جون تک کے ریفنڈ کلیمز نمٹانے پر اظہار تشکر

جمعرات 17 نومبر 2016 15:01

فیصل آباد۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 30جون 2016تک برآمد کنندگان کے تمام سیلز ٹیکس ری فنڈ کیس نمٹا دیئے ہیں جبکہ ری فنڈ کی رقوم متعلقہ فرموں کے بنک اکاؤنٹس میں فوری طور پر منتقل بھی کر دی گئی ہیں، فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چیئرمین ایف بی آر کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے خاص طور پر برآمد کنندگان کی مالی پوزیشن بہتر ہو گی اور انہیں اپنی ضروریات کیلئے بینکوں سے قرضے نہیں لینے پڑیں گے،انہوں نے اس توقع کابھی اظہار کیا کہ حکومت تاجروں کے دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی فوری اقدامات کرے گی تاکہ برآمدات میں کمی کے رجحان پر فوری طور پر قابو پایا جا سکے۔