ڈیرہ اللہ یار میں ٹرین کی زد میں آکر چار سالہ بچہ جاںبحق ہو گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 14:54

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ڈیرہ اللہ یار کی حدود شاہی چوکی کے قریب ٹرین کی زد میں آکر چار سالہ بچہ جاں بحق،پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب شاہی چوکی کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کی زد میں آکر چار سالہ معصوم بچہ عبدالواحد جا ں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ڈیرہ اللہ کے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا ،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔