ایم کیوایم لندن نے فاروق ستار کے بیان کو مسترد کردیا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:54:10 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:38:56 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:30:58 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:25:03 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:23:04 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:23:00 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:22:59 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:22:59 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:24:56 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:22:59 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:22:57
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

ایم کیوایم لندن نے فاروق ستار کے بیان کو مسترد کردیا

تمام ایم کیوایم مخالف عناصر ہرواقعہ کاالزام لندن اورقائد پر ہی لگاتے آئے ہیں ، ندیم نصرت

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی کے کنوینئرندیم نصرت نے ڈاکٹرفاروق ستارکے شہدا یادگار پر عوام وکارکنان کی جانب سے نعرے بازی لندن کی ہدایت پر کرائے جانے کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ تمام ایم کیوایم مخالف عناصر ہرواقعہ کاالزام لندن اورقائد پر ہی لگاتے آئے ہیں اور ڈاکٹرفاروق ستارنے بھی عزیزآبادمیں شہدا یادگارپررونماہونے والی صورتحال کی ذمہ داری لندن پر عائدکرکے وہی الزام دہرایاہے جو انتہائی افسوسناک ہے ۔

ندیم نصرت نے کہا کہ آخرشہدا یادگار پرایساکونساعمل ہواہے جسے فساد،ہنگامہ آرائی اورامن خراب کرنے کی سازش قراردیاجارہاہی ۔انہوں نے کہاکہ شہدا یادگارپر ایم کیوایم کے کارکنوں نے اسی قائدکے حق میں نعرے لگائے تھے جن کی بدولت تحریک نے مقبولیت حاصل کی اورجس کی بدولت ڈاکٹر فاروق ستاراورتمام لوگوں نے نام اورمقام حاصل کیا ، آج یہ نعرے کیوں برے لگ رہے ہیں
17/11/2016 - 14:23:00 :وقت اشاعت