صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے پائوں پر پلاستر کرکے انہیں گھرمنتقل کردیا گیا

سب کی محبت اور دعائوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، سرجری کامیاب ہوگئی ہے اور انشااللہ بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑی ہونگی، آصفہ کا ٹوئیٹرپیغام

جمعرات 17 نومبر 2016 14:22

صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے پائوں پر پلاستر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمیں اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے پائوں پر پلاستر کرکے انہیں گھرمنتقل کردیاگیاہے جبکہ ڈاکٹرزنے انہیں تین ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں سب کی محبت اور دعائوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میرے ٹخنے میں تین جگہ فریکچر تھا ، سرجری کامیاب ہوگئی ہے اور انشااللہ بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑی ہونگی۔

واضح رہے کہ آصفہ بھٹوزرداری گزشتہ روزگھر میں چلتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پھسل گئیں، جس کے باعث ان کے پائوں میں فریکچر ہوگیا، جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد آصفہ بھٹو کے پاں پر پلاستر کر دیا اور تین ہفتے کے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ڈاکٹر کا کہنا ہے مختلف ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں تاکہ جان سکیں چوٹ کی نوعیت کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :