لاہورہائی کورٹ نے جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی

جمعرات 17 نومبر 2016 14:15

لاہورہائی کورٹ نے جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) لاہورہائی کورٹ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے درخواست قابل سماعت قرار دیدی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضرب عضب کی کامیابی سے دہشت گردی میں نمایا ں کمی آئی ہے لہذا پالیسیوں کے تسلسل کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا عہدے پر رہنا ضروری ہے۔