چینی ’’بنک آف کمیونیکیشنز ‘‘پیرس میں اپنی برانچ قائم کریگا

جمعرات 17 نومبر 2016 14:14

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) چین کا’’ بنک آف کمیونیکیشنز ‘‘پیرس میں اپنی برانچ قائم کرے گا ، برانچ کے قیام کا مقصد یورپ میں سرمایہ کاری کرنیوالے چینیوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنا ہے ، پیرس میں برانچ کے قیام کے بعد بنک روم ،لگژم برگ میں بھی اپنی برانچیں کھولے گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات گذشتہ روز یہاں بنک کے چیئر مین نیوزی منگ نے بتائی ہے ،بنک کے چیئر مین کا کہنا ہے کہ 2020ء تک غیر ممالک میں بنک کی شاخوں کی تعداد 25ہو جائے گی۔