سعودی خاتون ٹیچر گھر میں جل کر ہلاک

جمعرات 17 نومبر 2016 14:06

سعودی خاتون ٹیچر گھر میں جل کر ہلاک
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) سعودی دار الحکومت الریاض کے مضافاتی علاقے میں ایک خاتون ٹیچر کی جلی ہوئی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 55سالہ خاتون ٹیچر نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے تاہم فرانزک ڈپارٹمنٹ نے ثبوت اکھٹے کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دی ہے۔ اس حادثے کے دوران خاتون گھر میں اکیلی تھیں۔

متعلقہ عنوان :