سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جمعرات 17 نومبر 2016 14:02

سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح 12.1 فیصد رہی جوکہ 2012ء کے اسی عرصہ کے بعد بے روزگاری کی بلند ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 57.2 لاکھ مقامی افرادی قوت میں سے 2 لاکھ 54 ہزار ایک سو بے روز گار ہیں۔

متعلقہ عنوان :