پارٹی سے وابستہ کونسلران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملک اسد اکرم چھیلا

جمعرات 17 نومبر 2016 14:02

سرگودھا۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)پارٹی سے وابستہ کونسلران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور جن کونسلران کو مخصوص نشستوں میں حصہ نہیں مل سکا انہیں بہتر جگہ پر ایڈ جسٹ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل سرگودھا کے صدر ملک اسد اکرم چھیلا نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی عوامی خدمت کا وقت قریب آگیا ہے کیونکہ ضلع بھر میں شہریوں نے مسلم لیگی امیدواروں کو پارٹی کی بہترین کارکردگی پر ووٹ دیا ہے۔ عوام کے اعتمادپر پورا اترا جائیںاور ان کے ہر مسئلہ کے فوری حل کیلئے بھرپور توانائی خرچ کی جائے۔