شریفوں کی سیاست سپریم کورٹ میں ہی دفن ہوگی ،ْ شیخ رشید

جمعرات 17 نومبر 2016 14:00

شریفوں کی سیاست سپریم کورٹ میں ہی دفن ہوگی ،ْ شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں کبھی مصری مرغیاں آتی تھیںتاہم اب قطری دستاویزات آتی ہیں ،ْ شریفوں کی سیاست بھی سپریم کورٹ میں ہی دفن ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ پاناما لیکس کیس میں قطر کے شہزادے کا خط پیش کرکے میرے مؤقف کی تائید ہوگئی ،ْباپ کچھ کہہ رہا ہے بیٹا کچھ کہہ رہا ہے ،ْ شریف فیملی نے جعلی دستاویزات جمع کرائی ہیں کیونکہ دستاویزات کی کوئی تصدیق نہیں اور مریم کی دستاویزات کی تصدیق ان کے شوہر کیپٹن صفدرنے کی۔

انہوںنے کہاکہ بارہ ملین درہم ختم ہونے میں نہیں آتے جب کہ ملک میں کبھی مصری مرغیاں آتی تھیں تاہم اب قطری دستاویزات آتی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ سے سیاسی تابوت نکلیں گے کیونکہ نواز شریف نے اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے، سپریم کورٹ سے کفن بھی نکلیں گے اور دفن بھی ہوں گے ،ْ شریفوں کی سیاست بھی سپریم کورٹ میں ہی دفن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :