2015 میں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 45فیصد کمی آئی ،ْ دنیا میں دہشتگردی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2016 - 14:00:23 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:32:42 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:48:30 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:48:28 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:43:18 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:43:14 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:14:29 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:37:36 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:37:35 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:37:32 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:37:31
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

2015 میں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 45فیصد کمی آئی ،ْ دنیا میں دہشتگردی کے واقعات کے حوالے سے رپورٹ جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات اور ہلاکتوں کے حوالے سے جاری کی گئی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد کمی آئی اور 2006 کے بعد سے دہشت گردی اپنی کم ترین سطح پر آگئی۔انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی جانب سے عالمی دہشت گردی انڈیکس (گلوبل ٹیررازم انڈیکس، جی ٹی آئی) کا یہ چوتھا ایڈیشن ہے جس میں 2000 سے 2015 تک دنیا کے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے عالمی رجحانات اور پیٹرن کی جامع خلاصہ پیش کیا گیا ۔

گلوبل ٹیررازم انڈیکس دہشت گردی کے اثرات کے تجزیے کیلئے 163 ممالک کا جامع مطالعہ ہے جن میں دنیا کی کل آبادی کی 99.7 فیصد آبادی رہتی ہے۔عالمی دہشت گردی سے متعلق مختلف امور کا احاطہ کرتی اس رپورٹ میں شامل ڈیٹا ’نیشنل کنسورشیم فار دی اسٹڈی آف ٹیررازم اینڈ ریسپونسز ٹو ٹیررازم (اسٹارٹ) کے گلوبل ٹیررازم ڈیٹابیس سے حاصل کیا گیا ۔رپورٹ میں عالمی دہشت گردی کی پیچیدہ اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ایک جانب جہاں چند ممالک میں دہشت گردی پر کسی حد تک قابو پایا گیا ہے تو دوسری طرف کئی ممالک میں اس حوالے سے صورتحال تشویشناک صورت اختیار کرگئی ہے۔

016 کے جی ٹی آئی میں دنیا کے 76 ممالک کے اسکور میں بہتری آئی ،ْ53 ممالک کی صورتحال مزید خراب ہوئی تاہم مجموعی طور پر جی ٹی آئی اسکور گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد خراب ہوا کیونکہ کئی ممالک میں دہشت گردی میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوا۔وہ ممالک جو سب سے زیادہ دہشت گردی کی زد میں رہے ان میں عراق، افغانستان، نائیجیریا، پاکستان اور شام شامل ہیں۔

2015 کے دوران دہشت گردی سے کل ہلاکتوں کے اعتبار سے صرف ان پانچ ممالک میں 72 فیصد ہلاکتیں ہوئیں۔2015 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی ،ْیہ 2010 کے بعد پہلا موقع تھا جب دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتوں میں کمی واقع ہوئی۔دہشت گردی سے ہلاکتوں میں سب سے زیادہ کمی عراق اور نائیجیریا میں ہوئی، جو 2014 کے مقابلے میں تقریباً ساڑھے 5 ہزار یعنی 32 فیصد کم تھیں۔

آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (او ای سی ڈی) کے رکن ممالک میں 2015 میں دہشت گردی کے واقعات سے ہونے والی ہلاکتوں میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا اور یہ اضافہ 2014 کے مقابلے میں 650 فیصد زیادہ تھا۔ اس سال 34 او ای سی ڈی ممالک میں سے 21 میں کم از کم ایک دہشت گردی کا واقعہ ضرور پیش آیا، جبکہ زیادہ تر ہلاکتیں ترکی اور فرانس میں ہوئیں۔

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17/11/2016 - 13:43:14 :وقت اشاعت