پاکستان کا اقوام متحدہ سے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:37:36 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:37:35 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:37:32 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:37:31 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:37:28 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:37:25 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:37:24 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:37:24 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:37:24 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:37:22 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:01:24
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

پاکستان کا اقوام متحدہ سے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)پاکستان نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھارت نے ایل او سی کو نشانہ بنانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں بڑے ہتھیارلانچ کئے، 13 سال میں اس طرح کے ہتھیاروں کا استعمال پہلی بار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن وسلامتی کو کمزور کرنے کے حوالے سے بھارتی ارادے کا یہ واضح اشارہ ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو حقیقی خطرہ لاحق ہے، ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مقصد بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بین الاقوامی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور سلامتی کونسل کے چیرمین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر خلاف ورزیوں کانوٹس لیا جائے۔
17/11/2016 - 13:37:25 :وقت اشاعت