انتخابی فہرستوں پر نظرثانی پر پیشرفت کے جائزہ کے لئے الیکشن کمیشن میں اجلاس کل ہوگا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی پر پیشرفت کے جائزہ کے لئے اہم اجلاس کل جمعہ کو ہوگا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے دوران اگست سے شروع ہونے والی انتخابی فہرستوں کی گھر گھر جا کر تصدیق کی مہم اور یہ فہرستیں ڈسپلے مراکز پر آویزاں کئے جانے کے بعد کی صورتحال اور پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :