میانمار آپریشن ،ْہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش نقل مکانی کر گئے ،ْ بنگلہ دیشی سرحد پر سکیورٹی سخت کر دی گئی
فوج سے جھڑپوں میں سیکڑوں مبینہ روہنگیا عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ حالیہ کشیدگی کے دوران 130 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،ْمیانمار فوج نے تصدیق کر دی
جمعرات 17 نومبر 2016 13:18
(جاری ہے)
واضح رہے کہ 2012 سے میانمار کی مغربی ریاست روہنگیا میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں اب تک ہزاروں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ 9 اکتوبر کو ایک حملے میں متعدد پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر رد عمل کے طور پر بنگلہ دیشی سرحد سے منسلک علاقے میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔
میانمار فوج نے ضلع بھر میں آپریشن کا آغاز کیاجہاں کی بیشتر آبادی روہنگیا مسلمانوں پر مشتمل ہے، اس دوران علاقے میں موجود تمام امدادی سرگرمیاں بند کردی گئی اور رضاکاروں کو علاقے سے نکال دیا گیا۔امدادی رضاکاروں، مقامی افراد اور بنگلہ دیش میں موجود حکام کے مطابق اکتوبر سے اب تک 500 سے زائد افراد میانمار سے بنگلہ دیش نقل مکانی کرگئے ہیں ،ْانھوں نے بتایا کہ نقل مکانی کرنے والے مذکورہ روہنگیا مہاجرین کو بنگلہ دیش میں سرحد پر قائم کیے گئے 4 مختلف کیمپوں میں رکھا گیاادھر مشرقی بنگلہ دیش میں کوکس بازار سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹننٹ کرنل انورالعظیم نے بتایا کہ گذشتہ روز 86 روہنگیا مسلمانوں، جن میں 40 خواتین اور 25 بچے بھی شامل تھے، بنگلہ دیش کے بارڈر گارڈز نے سرحد کی جانب واپس دھکیل دیا۔انھوں نے بتایا کہ یہ تمام لوگ ایک کشتی میں سوار تھے اور اس واقع کے بعد سرحد پر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ادھر میانمار فوج نے بتایا تھا کہ گذشتہ 7 روز میں جھڑپوں کے دوران مبینہ روہنگیا عسکری گروپ کے 69 اراکین ہلاک ہوئے ،ْ اس دوران سیکیورٹی فورسز کے 17 اہلکار ہلاک ہوئے۔فوج کے مذکورہ دعوے کے بعد 9 اکتوبر سے اب تک جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 102 سے تجاوز کرگئی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.