گوانگ زو اور سنگا پور میں خریداری کیلئے دوہرے کرنسی کارڈ کا اجرا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:05

گوانگ زو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) گوانگ زو اور سنگا پور نے خریداری کیلئے دوہرا کرنسی کارڈ جاری کر دیا ہے ، اپنی نوعیت کا یہ پہلا کرنسی ٹرانزٹ کارڈ ہے جو سنگا پور اور چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ میں استعمال کیا جا سکے گا ، دو خوبیاں رکھنے والا سمارٹ کارڈ جمعہ سے استعمال میں لایا جا سکے گا ،کارڈ ہولڈر گوانگ ڈانگ اور سنگا پور کی کرنسی کے ایک لاکھ ٹرمینل لوڈ کر سکے گا ، یہ کارڈ سٹورز ، ریستوران پر استعمال کیا جا سکے گا اور اس سے سنگا پور اور گوانگ زو نے آمد ورفت کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا ۔