چین میں اتوار تک شدید موسمی فضائی آلودگی کی پیشنگوئی

جمعرات 17 نومبر 2016 13:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) چین کے ماحولیاتی ادارے نے شمالی چین میں اتوار تک شدید فضائی آلودگی کی پیشنگوئی کی ہے ، جمعرات کو وزارت ماحولیاتی تحفظ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہیبی ، شین ڈونگ ، شان شی ہینان ، جیانگ سو ، این ہل اور شان شی کے صوبوں میں بڑے شہروں اور بیجنگ اور ٹیان جن میں دھند چھائی رہے گی ، بیجنگ میں فضائی آلودگی کیلئے چار سطحی انتباہی نظام کا دوسرا سب سے بڑا نارنجی الرٹ جاری کیا ہے ، یہ الرٹ جمعرات کی نصف شب سے موثر ہو گا ۔

(جاری ہے)

وزارت نے کہا کہ اس نے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے مناسب حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں ، متعلقہ علاقوں میں معائنہ ٹیمیں بھیج دی ہیں ۔بیجنگ کے وائس میئر زینگ گانگ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ بھاری گاڑیاں چلانے ، کوئلہ جلانے میں احتیاط کریں ، تمام تعمیراتی منصوبوں پر کام معطل کر دیا گیا ہے ، ان علاقوں میں سکول بھی بند کر دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :