میسی میڈیا سے نالاں، ٹیم سمیت نیوز کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا
جمعرات 17 نومبر 2016 13:05
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے ارجنٹینا کی ٹیم کی حالیہ خراب کارکردگی کی رپورٹس پر سکواڈ سمیت میڈیا کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔ایک ریڈیو رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے فٹبالر زیکول لویزی نے ٹریننگ سیشن کے بعد چرس پی تھی جس کی انھوں نے تردید کی۔ارجنٹینا کے ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں کولمبیا کو تین صفر سے شکست دینے کے فوری بعد میسی نے میڈیا کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر متعدد الزامات عائد کیے گئے جن میں زیادہ تر میں احترام نہیں کیا گیا ہے لیکن ہم نے اس پر کچھ نہیں کہا۔
میسی اور25 رکنی ٹیم کا سکواڈ کے ساتھ کولمبیا کے ساتھ میچ کے بعد منعقدہ نیوز کانفرنس سے واک آٹ کر گئے۔(جاری ہے)
میسی کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ وہاں بہت سارے ایسے ہیں جو کھیل کا حصہ نہیں اور ہمارے لیے احترام نہیں دیکھا رہے بلکہ ہر ممکن طریقے سے ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہے ہیں۔ارجنٹینا کو جمعے کے روز برازیل سے تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے بعد سے انھیں تنقید کا سامنا تھا۔
لیکن ارجنٹینا نے کولمبیا کو تین صفر سے شکست دی ہے اور اس کے بعد نہ صرف پانچویں پوزیشن پر واپس آ گئے ہیں بلکہ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔جنوبی امریکہ کے گروپ میں شامل پہلے چار ممالک سیدھے فائنل میں چلے جائیں گے جبکہ پانچویں پوزیشن پر آنے والے کو ٹیم کو پلے آف مقابلوں میں حصہ لینا ہو گا۔اس گروپ میں شامل چلی نے سٹرائیکر ایلکس کے دو گولوں کی مدد سے یوروگوئے کو تین ایک سے شکست دے دی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.