سری لنکا ،پروٹیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست ،آسٹریلین میڈیا ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پھٹ پڑا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:01

سری لنکا ،پروٹیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست ،آسٹریلین میڈیا ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سیریز میں شکست اور مسلسل پانچ ٹیسٹ میچز ہارنے پر آسٹریلوی میڈیا ملکی کرکٹ ٹیم پر پھٹ پڑا۔ کہا جارہا ہے کہ کینگروز اپنے ہی ملک میں اجنبی لگ رہے ہیں، کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر چھانٹی ہونی چاہیے۔دوسری جانب استعفوں کا عمل شروع ہوگیا ہے اور چیف سلیکٹر راڈنی نے معاہدے کی مدت ختم ہونے سے چھ ماہ قبل ہی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ دورہ سری لنکا سے قبل آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم عالمی رینکنگ میں نمبر ایک تھی لیکن پہلے اسے سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا اور اب جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی اسے تین صفر کی شکست کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین کہتے ہیں کہ ٹیم میں صرف چار کھلاڑیوں کی جگہ یقینی ہے ۔ اگلے ہفتے ایڈیلیڈ میں ہونے والے ٹیسٹ میں یقینی طور پر تبدیلیاں ہوں گی۔ کپتان اسٹیون اسمتھ،اوپنر ڈیوڈ وارنر، فاسٹ بولرز مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ تو پلیئنگ الیون میں برقرار رہیں گے باقی کون بچے گا یہ دیکھنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :