ْ سہ ملکی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی سری لنکا کیخلاف فتح ، پاکستان کی آٹھویں پوزیشن ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:05:43 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:02:05 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:02:02 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:02:00 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:01:58 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:01:56 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:01:53 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:01:52 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:01:52 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:01:52 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 13:01:51
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ْ سہ ملکی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی سری لنکا کیخلاف فتح ، پاکستان کی آٹھویں پوزیشن کو خطرہ

ویسٹ انڈیز کی ٹیم زمبابوے کیخلاف اپنا اگلا میچ جیت گئی تو کالی آندھی رینکنگ میں نویں سے 8ویں پوزیشن پرآجائے گی

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سہ ملکی کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کر کے پاکستان ک لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ آئی سی سی ون ڈے درجہ بندی میں نویں پوزیشن پر موجود ویسٹ انڈیز ٹیم اگر اپنا اگلا میچ جیت جاتی ہے، تو وہ آٹھویں پر اور پاکستانی ٹیم نویں پوزیشن پر چلی جائے گی۔

گزشتہ روز ہرارے میں اس نے سری لنکا خلاف 62رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن بیٹسمین فاتح ٹیم کی بولنگ کا اچھی طرح سامنا نہ کرسکے۔ سری لنکا کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کیریبین بیٹنگ ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ دونوں اوپنرز 27رنز پر فارغ ہوچکے تھے۔ ایون لیوس اور شائی ہوپ نے اسکور کو 76 تک پہنچایا ۔

لیوس 27اور ہوپ47رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ جوناتھن کارٹر نے سب سے زیادہ 54رنز بنائے تھے۔ رومین پاول نے اپنا پہلا ون ڈے کھیلتے ہوئے 44کی اننگز کھیلی۔ویسٹ انڈین ٹیم آخری اوور میں 227رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ کلاسیکرا، لکمل اور پرادیپ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آئی لینڈرز نے ہدف کے تعاقب میں ابتدائی تین وکٹ صرف 16کے اسکور پر گنوا دیے۔ 79 رنز تک مزید تین گرگئے اور شکست یقینی دکھائی دینے لگی۔

جے سوریا اور پاتھیرانا نے اسکور139 رنز تک پہنچایا۔ پاتھیرانا نے سب سے زیادہ 45رنز، جبکہ جے سوریا نے 31 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم44 ویں اوور میں 165 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ شینن گیبریئل اور ایشلے نرس نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ تین ملکی سیرز کا اگلا میچ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان 19نومبر کو بلاویو میں کھیلا جائیے گا۔
17/11/2016 - 13:01:56 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان