مصباح ،ایلسٹر کک میں کامیاب ٹیسٹ کپتان بننے کی دوڑ شروع

جمعرات 17 نومبر 2016 12:44

مصباح ،ایلسٹر کک میں کامیاب ٹیسٹ کپتان بننے کی دوڑ شروع

کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر۔2016ء )قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور برطانوی ٹیسٹ قائد الیسٹر کک میں دنیا کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان کیلئے دوڑ شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موجود ٹیسٹ کپتانوں میں مصباح الحق اور الیسٹرکک انتہائی کامیاب رے ہیں، دونوں ہی اپنی ٹیموں کو 24، 24 میچز میں فتوحات سے ہمکنار کرچکے ہیں اور اب ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے کوشاں ہیں، ایک جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کرائسٹ چرچ میں آمنے سامنے ہیں وہیں دوسری طرف انگلینڈ بھارت میں میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کرہا ہے ۔ مصباح آسٹریلیا کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں وہیں الیسٹرکک بھی یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ جلد ہی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑ سکتے ہیں ۔