ماضی کا پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے آج پاکستان کی معیشت فلق کی بلندیوں کو چھو رہی ہے‘رانا محمد ارشد

جمعرات 17 نومبر 2016 12:44

ماضی کا پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے آج پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری انفرمیشن و کلچر الحاج رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ ماضی کا پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے آج پاکستان کی معیشت فلق کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور ترقی کی اس نہج پر پہنچ گئی ہے جہاں ہمارے دشمن اس ترقی کو پاش پاش کرنا چاہتے ہیں ،باہر کی قوتوں نے اپنے ایجنٹ پاکستان میں داخل کرکے ترقی کے ان منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوششوں میںلگے ہوئے ہیں اورہمارے اپنے لوگ دشمنوں کے ان مزموم عزائم کو پورا کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں،ترکی اور چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان دنیا کے نقشہ پر آج جدید اور ترقی یافتہ ملک بن کر سا منے آیا ہے ،پاکستان کی معیشت نے مختصر عرصہ میں ترقی اور تیزی کا گراف عبور کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دیگر شرکاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا سفر اپنی منزل پر رواں دواں رہے گا۔ عوام نے ان کی انتشار پسند سیاست کو خیر باد کہ دیا ہے۔اب وہ اپنی خفت مٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا کر خود کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

وہ اپنے غیر ملکی آقائوں کے مشن کی تکمیل کے لئے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیداکرنا چاہتے ہیں۔ عوام جانتی ہے کہ اس وقت پاکستان کی معیشت جس بلندی کو چھو رہی ہے و ہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا رہا ہے۔اور یہ بات دنیا بھر میں پاکستان مخالف قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہیں اسی لئے ان تمام سیاستدانوں کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی بجائے چین اور ترکی کے جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔