ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان

جمعرات 17 نومبر 2016 12:40

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ وال سٹریٹ میں مندی کے اثرات ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں حصص کی قیمتوں میں 0.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 80.71 پوائنٹس کی کمی سے 17781.50 پوائنٹس اور ٹاپکس انڈیکس 0.51 فیصد یا 7.18 پوائنٹس کی گراوٹ سے 1414.47 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔