چین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 666.3ارب یوآن تک پہنچ گئی

جمعرات 17 نومبر 2016 12:40

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) چین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری رواں سال 4.2 فیصد اضافے سے 666.3ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت تجارت کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ملک میں 666.3 ارب یوآن (98 ارب ڈالر) کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی جوکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.2 فیصد زائد ہے تاہم جنوری سے ستمبر کے دوران شرح نمو مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

وزار خارجہ کے سرمایہ کاری ڈویژن کے سربراہ تنگ وین ہونگ کے مطابق خدمات کے شعبے میں جنوری سے اکتوبر کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا، چین کی مجموعی سرمایہ کاری میں خدمات کے شعبے کا حصہ 70.7 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال پہلے 10 ماہ کے دوران امریکا سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 79.8 فیصد اور یورپی یونین سے ایف ڈی آئی میں 41.5 فیصد اضافہ ریلکارڈ کیا گیا۔ چین کے مغربی علاقوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 29.8 فیصد اضافے سے 49.27 ارب یوآن اور ترقی یافتہ مشرقی علاقوں میں 6.9 فیصد اضافے سے 582.82 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :