سیئول،کالج انٹرنس ٹیسٹ میں6 لاکھ سے زائد بچوں کی شریک،دارلحکومت کے کاروبارکو ایک گھنٹہ روک دیا گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 12:39

سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) جنوبی کوریا کے میں ملک کے بہترین کالجز میں داخلے کا اہل ہونے کے لئے سالانہ کالج انٹرنس ٹیسٹ میں6 لاکھ سے زائد بچے شریک ہوئے، جمعرات کو کالج انٹرنس ٹیسٹ کے لئے دارلحکومت سیئول آنے والے طالبعلموں کی سہولت کے لئے خصوصی انتظام کئے گئے جن میں ٹریفک کو انتہائی محدود کر دیا گیا اور ائر پورٹ پر جہازوں کی لینڈینگ اورا ٓمد بھی 30منٹ کے لئے روک دی گئی تھی تا کہ بچے بر وقت امتحانی مراکز بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچ سکیں اسی طرح بازاروں اور سرکاری اور نجی دفاتر جن میں سیئول سٹاک ایکس چینج بھی شامل ہے کو ایک گھنٹہ تاخیر سے کھولا گیا،ٹیسٹ کے مقام کے نزدیک شور شرابا سے بچنے کے لئے تمام تعمیراتی کام اور بڑے ٹرکوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کے مطابق ملک بھر مین قائم 1183 مراکز میں ایک ہی روز میں 6 لاکھ 6سو لڑکے اور لڑکیاں اس امتحان کے لئے بیٹھے ہیں، دوسری طرف چرچز اور مندروں میں والدین کا رش لگا رہا جو اپنے بچوں کی کامیابی کے لئے دعائیں کرتے اور چڑھاوے چڑھاتے رہے۔