سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل

جمعرات 17 نومبر 2016 12:39

ویشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائد اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے ٹیسٹ میچوں کی نصف سنچری مکمل کرلی، انہوں نے یہ اعزاز جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کرکے کیا۔

(جاری ہے)

وہ یہ اعزاز پانے والے 28ویں بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں، بھارت کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 200 میچز کھیل رکھے ہیں۔ کوہلی نے 2011ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 49 میچز تک 3643 رنز بنا چکے تھے جن میں انکی 13 سنچریاں بھی شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :