ڈیبی ہاکلے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی صدر منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں

جمعرات 17 نومبر 2016 12:39

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) کیوی ٹیم کی سابق کپتان ڈیبی ہاکلے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی نئی صدر منتخب ہو گئیں، وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی 122 سالہ تاریخ میں ملکی کرکٹ بورڈ کی صدر منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ ہاکلے نے سٹیفن بوک کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے اور وہ اگلے تین برس تک اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گی۔

(جاری ہے)

ہاکلے سابق انٹرنیشنل پلیئر انگرڈ کرونن نائٹ کو جوائن کریں گی جو کہ ڈائریکٹر ہوں گی۔ ہاکلے آئی سی سی ہال آف فیم کی رکن بھی ہیں، انہیں 118 ون ڈے اور 19 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ انہیں ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، وہ ایک روزہ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والی پہلی خاتون بلے باز بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :