جاری تحریک آزادی کی طویل المدتی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے، مشترکہ حریت قیادت،کشمیری ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:32:02 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:32:02 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:32:00 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:14:57 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:14:34 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:14:34 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:14:34 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 12:14:34
پچھلی خبریں -

جاری تحریک آزادی کی طویل المدتی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے، مشترکہ حریت قیادت،کشمیری عوام کے مسائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے تحریک کو آگے بڑھایا جائیگا

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور دیگر حریت رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے وادی کشمیر میں جاری انتفادہ کے دوران قلیل مدتی تحریک سے طویل المدتی تحریک کیلئے نئی حکمت عملی وضع کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ انہوںنے کہاہے کہ عوام کے مسائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے تحریک آزادی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ کشمیری قوم نے ایک اخلاقی فتح حاصل کی ہے اوربھارتی حکومت پر واضح کردیا گیاہے کہ کچھ بھی ہوجائے ہم اپنے مستقبل اور قسمت کے خود مالک ہیں اوراپنی منزل مقصود کے بارے میں فیصلہ ہم کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام نے گزشتہ 130دنوں سے مسلسل جاری احتجاج میں بھرپور طورپر حصہ لیا جس کا آج کی دنیا میں کوئی متبادل نہیں ہے اور اسی سے ہماری قوت اور عزم کا اندازہ ہوتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ وہی قوم جس میں اتنی گہری وابستگی ، قوت ارادی اور ہمت و استقلال ہو ایسی جدوجہد کو جاری رکھ سکتی ہے۔حریت قیادت نے کہاکہ کشمیری قوم نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ انہیں آزادی کی کس قدر تڑپ ہے جس کیلئے وہ اپنی قیمتی جانوں ، ذریعہ معاش ، تعلیم اور کچھ بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ ہمارے آگے ایک طویل جدوجہد ہے اور جس کیلئے ہمیں خود کو تیار کرنا ہے اورمکاری اور ظلم

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17/11/2016 - 12:14:34 :وقت اشاعت